ملتان،انسدادپولیو مہم 7مئی سے شروع ہوگی

بدھ 2 مئی 2018 22:04

ملتان۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی نادرچٹھہ کی ہدایت پرانسداد پولیو کے لئے 3روزہ خصوصی مہم چلانے کافیصلہ کیاہے جوکہ 7مئی سے شروع کی جائے گی ۔ضلعی ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ارشدگوپانگ 8لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشین کی خصوصی ٹیموں کے ذریعے نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ارشدگوپانگ نے کہاکہ پولیو ٹیموں کوبھرپورسیکورٹی دی جائے گی اورقطرے پلانے سے انکارکرنے والے والدین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

انہوںنے کہاکہ تمام عوامی مقامات اورسٹیشنوں پرپولیوکے کیمپ لگائیں جائیں گے ۔قبل ازیں اجلاس میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرشاہدبخاری نے تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوںنے کہاکہ پولیو مہم کیلئے 1823موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔اوریونین کونسلز کی سطح پر134زونل سپروائزر تعینات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :