ایرا ن میں شدید زلزلے کے جھٹکے ،شدت 5.2ریکار ڈ کی گئی

لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے

بدھ 2 مئی 2018 23:39

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ایرا ن میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.2ریکار ڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران کا صوبہ کہگیلویہ وبویراحم اچانک شدید زلزلے سے لرز اٹھا۔

(جاری ہے)

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 جبکہ اس کی گہرائی 8کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ،سب کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ عرب میڈیا کے مطابق زلزلے سے ایران کے مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :