چارسدہ غیر معیاری اور مضر صحت شاپنگ بیگ کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ

بدھ 2 مئی 2018 23:39

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے غیر معیاری اور مضر صحت شاپنگ بیگ کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی چارسدہ منتظر خان نے ضلع بھر میں غیر معیاری اور مضر صحت شاپنگ کے استعمال اور فروخت پر دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا ہے اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ تحلیل شدہ اور منظور کردہ شاپنگ بیگ استمعال کریں ماہرین کے مطابق مضر صحت شاپنگ بیگ میں دودھ دہی اوردیگر کھانے کے کھلے اشیاصحت دشمن ہے اور اس سے خطرناک بیماریاں پھیلتی ہے برشوں کے دوران سیلاب کا زیادہ عمل دخل بھی شاپنگ بیگ کیدریاؤں میں پھینکنے کے باعث ہوتا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق تحلیل شدہ اور معیاری شاپنگ بیگ تحلیل ہو جاتا ہے یاد رہے اس سے قبل خیبر پختنخواہ حکومت بھی پشاور کے سطح پر پابندی لگا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :