سرگودھا،مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2افراد زخمی

بدھ 2 مئی 2018 23:34

سرگودھا۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) تھانہ بھیر ہ کی حدود میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات مطابق منگل کی رات تھانہ بھیرہ کی حدود میں مختلف جگہوں پر یک بعد دیگرے فائرنگ کے تین واقعات پیش آئے جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ تھانہ بھیر ہ کی پویس کیمطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ پنڈی کوٹھی میں پیش آیا جس میں ملزم حماد نے اپنے ساتھی کے ہمراہ محمد اسماعیل پر فائرنگ کردی جسکے باعث و ہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ فائر نگ کا دوسرا واقعہ سیم نالہ کے مقام پر پیش آیا جس میں ملزم عثمان نے اپنے ساتھی کامرا ن کے ساتھ ملکر مبشر نامی شخص پرفائرنگ کر دی جس کے باعث و ہ زخمی ہو گیا ۔

اسطرح فائرنگ کا تیسرا واقعہ تھانہ بھیرہ کی ہی حددو میں محلہ گلابوں میں پیش آیا جس میں محسن نامی شخص نے اپنے ساتھی فیصل کے ہمراہ محمد سلطان نامی شخص پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کے باعث وہ زخمی ہو گیا ، دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹربھیرہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقتول محمد اسماعیل کی نعش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تینوں واقعات ذاتی دشمنی اور گالی گلوچ کے باعث پیش آئے ۔ پولیس نے ورثاء کی درخواست پر فائرنگ کے واقعات کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔