چیچہ وطنی :ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم ہے،پانچ گینگز گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان ،نقدی،و ناجائز اسلحہ برآمد کیا،ڈی پی او

بدھ 2 مئی 2018 23:35

چیچہ وطنی۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے کہا ہے کہ پولیس نے ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور ماہ اپریل میں منظم جرائم پیشہ عناصراور گینگز کیخلاف پولیس کی مؤثر کارروائی سے نوسر بازی، ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے والے پانچ گینگز عامر شہزاد عرف عامری گینگ، اچھو اوڈھ گینگ، ناظم جٹ گینگ،گل محمد عرف ارمان آفریدی گینگ اورسنی گینگ کے 14 ارکان کو انکے سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون، طلائی زیورات،موٹرسائیکل،ٹریکٹر ٹرالی،مال مویشی،الیکڑونکس ، نقدی اور بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گذشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان ، نوسر بازی، ڈکیتی اور سرقہ بالجبر جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں جن کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھیں، جس نے تفتیش کے دوران متذکرہ بالا ملزمان کو انکی10 ساتھیوںسمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی01 عددموٹرسائیکل،01عدد ایل سی ڈی، 01عدد موبائل فون , 2 عدد بھینس 01 عدد راس جھوٹی،01عدد ٹریکٹر ٹرالی لوڈ شدہ کھل ،نقدی وغیرہ کل مالیت مال مسروقہ بازیافتہ 44لاکھ 23ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ رائفل 1عدد پسٹل 12عدد اور متعددگولیاں برآمد کر لیں، ان گینگزکے باقی ملزمان بھی ٹریس ہو چکے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا، ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ملزموں کو گرفتار کرنیوالی تفتیشی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :