ْعالمی یوم صحافت کے موقع پر ہم صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آصف علی زرداری

بدھ 2 مئی 2018 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں یہ مناسب موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو صحافیوں کے خلاف تشدد کے لئے وقف کریںاور آزادی اظہار جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے اس کا تحفظ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کا حق استعمال کرنے کے لئے آزادی اظہار کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ضروری ہے کہ صحافی کو اس کی جان ہر کسی قسم کا دبائو اور خطرات لاحق نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی یوم صحافت کے موقع پر ہم صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہم سب سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحافی محفوظ رہیں اور صحافیوں کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لائیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ بات بھی اہم ہے کہ صحافیوں کو جسمانی تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی تحفظ بھی حاصل ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسا طریقہ کار اپنایا جائے جس سے صحافیوں کے معاشی حقوق کا تحفظ ہو سکے کیونکہ معاشی طور پر صحافیوں کا گلا گھونٹنا جسمانی تشدد کے خطرے سے کم نہیں ہے۔ن