کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز کے درمیان آئی پی ایل کا 34 واں میچ (آج) کھیلا جائیگا

جمعرات 3 مئی 2018 10:30

اندور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینزکی ٹیمیں اندورکے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئی پی ایل لیگ میں کانٹے دار میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کنگز الیون پنجاب کی ٹیم سات میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی اس اعتبار سے کنگز الیون پنجاب کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی انڈینز کی ٹیم کی لیگ میں اب تک کاکردگی انتہائی مایوس کن ہے ممبئی انڈینز کی ٹیم اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے اور سب سے کم 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے آٹھویں نمبر پر ہے ۔

واضح رہے کہ لیگ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے جس کے پہلے میچ میں چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں پونے کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ آئی پی ایل کا فائنل میچ 27 مئی کو ممبئی میںکھیلا جائیگا۔