سعودی عرب میں 4 روسیوں سمیت 14 یورپین گرفتار

جمعرات 3 مئی 2018 10:40

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے بدامنی میںملوث ہونے کے شبے پر 4 روسی شہریوں سمیت 14 مغربی ممالک کے باشندوں کو حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سال رواں کے دوران سعودی سکیورٹی فورسز نے ریاستی سلامتی میں خلل ڈالنے کے شبے میں 4 روسی شہریوں سمیت 14 14 مغربی ممالک کے باشندوں کو حوالات میں بند کر دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مزکورہ افراد پر بدامنی کے مقدمات قائم کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گرفتار افراد میں سب سے زیادہ تعداد امریکی شہریوں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :