اپریل کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 17 فیصد اضافہ

جمعرات 3 مئی 2018 11:10

اپریل کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 17 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) اپریل 2018ء کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 17 فیصد کے اضافہ سے 4 ملین ٹن سیمنٹ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں سیمنٹ ساز ادارے اپنی پیداواروں استعداد کے 94 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کررہے ہیں جبکہ اپریل 2018ء کے دوران پیداوار 100 فیصد تک بڑھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران برآمدات 4 لاکھ 50 ہزار ٹن تک بڑھی ہیں جس سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :