امریکا کے جوہری معاہدے سے ممکنہ دستبرداری کے بعد وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں ، ایران

جمعرات 3 مئی 2018 12:11

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ایران نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پرامریکا کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایٹمی معاہدے سے ممکنہ طور پر امریکا کے نکلنے کے بعدکی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری ہو چکی ہے اور اس سلسلے میں لازمی تدابیر اور ضروری بجٹ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

انھوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے الزامات بارے کہا کہ اسرائیل، ایران اور ایٹمی معاہدے کے خلاف ہمیشہ ہی منفی پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے ہی واحد ادارہ ہے جو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا حق رکھتا ہے اور اس عالمی ادارے نے کئی بار کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور اس میں کسی طرح کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی۔

متعلقہ عنوان :