روسی جنگی طیارے نے بحیرہ بالٹک میں امریکی جاسوس طیارے کا تعاقب کیا

جمعرات 3 مئی 2018 12:11

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) روسی فضائیہ کے جنگی طیارے نے بحیرہ بالٹک کی فضائی حدود میں امریکی جاسوس طیارے کا تعاقب کیا ۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے مے مطابق روس کے سخوی 27طیارے نے امریکی بحریہ کے پی آٹھ جاسوس طیارے کا بحیرہ بالٹک کی فضا میں دس منٹ تک پیچھا کیا۔روسی فوج نے بحیرہ بالٹک میں امریکا کے جاسوس طیارے کی پرواز کو غیرپیشہ وارانہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دے دیا ۔واضح رہے کہ روس نے ہمیشہ روسی سرحدوں کے قریب اور بالٹک کے علاقے میں امریکی فوجی موجودگی اور اضافے کے خلاف اعتراض کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :