آزادی صحافت کا عالمی دن ،

سیاسی رہنمائوں نے آزادی صحافت بارے صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا

جمعرات 3 مئی 2018 13:41

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) جمعرات کو منائے جانے والے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر بہت سے سیاستدانوں اور سرکردہ شخصیات نے آزادی صحافت کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافی اپنی زندگی اور شخصی آزادی خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وفاقی جرمن پارلیمان کے سپیکر وولفگانگ شوئبلے نے تنبیہ کی کہ میڈیا کے قابل اعتماد ہونے پر کیے جانے والے حملے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :