راولپنڈی کی شیر دل خاتون عطیہ بتول بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 13:36

راولپنڈی کی شیر دل خاتون عطیہ بتول بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) : راولپنڈی کی شیر دل خاتون عطیہ بتول بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی کانسٹیبل عطیہ بتول پاکستان کی وہ واحد خاتون ہیں جو یہ خطرناک کام سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

عطیہ بتول کو راولپںڈی کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل وقار حسین تربیت دے رہے ہیں۔ یہ تربیت 4 ہفتے پر مشتمل ہو گی۔ راولپںڈی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ 2009ء میں تشکیل دیا گیا تھا۔ امریکی انسداد دہشتگردی کے ادارے کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین نے پہلے مرحلے میں وقار حسین سمیت چار اہلکاروں کو تربیت دی تھی جس کے بعد اسکواڈ میں مزید دو اہلکاروں کو شامل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :