کاشتکاروں کودالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت

جمعرات 3 مئی 2018 14:19

فیصل آباد۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کودالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار دالوں کی برداشت صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار متاثر نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں تاکہ تندرست پودوں سے صحت مند بیج کے حصول میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب دالوں کی 90 فیصد پھلیاں پک کر تیار ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کٹائی کیلئے صبح کا وقت بہترین ہوتا ہے کیونکہ اس وقت نمی کے باعث پھلیاں کم جڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ پھلیوں کو چھوٹی ڈھیریوں کی صورت میں 2 سے 3 دن تک دھوپ میں خشک کرنے اور فصل کی گہائی کیلئے صاف جگہ کا انتخاب کیا جائے۔