پہلا آل کراچی رضوان بھائی میموریل امن کپ فلڈ لائٹ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ یکم رمضان المبارک سے شروع ہوگا

جمعرات 3 مئی 2018 14:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پہلا آل کراچی رضوان بھائی میموریل امن کپ فلڈ لائٹ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ یکم رمضان المبارک سے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ ملیر اسٹار فٹبال کلب رجسٹرڈ، غازی بروہی ویفیئیر سینٹر ملیر، ڈسٹرکٹ ملیر سائیگلنگ ایسو سی ایشن کراچی کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے تمام میچز مونا گرائونڈ غازی بروہی گوٹھ ملیر سٹی پر کھیلے جاتے۔ ٹورنامنٹ میں شہر کی64 ٹیمیں شرکت کر یں گی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح مشیر وزیراعلیٰ سندھ جام غلام مرتضیٰ بلوچ، چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کا رپوریشن ملیر جان محمد بلوچ، وائس چیئرمین عبدلخالق مروت، چیئرمین ڈی ایف اے ملیر فتح محمد، جنرل سیکرٹری شاہد تاجکر کریں گے۔