Live Updates

آئندہ عام انتخابات میں نادیدہ قوتوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے شکست دیں گے،مریم نواز

جمعرات 3 مئی 2018 15:03

آئندہ عام انتخابات میں نادیدہ قوتوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے شکست دیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں نادیدہ قوتوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے شکست دیں گے جبکہ تقاریر کو سنسر کرنے سے بات ختم ہو سکتی بلکہ بات تو ضرور ہو گی کیونکہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت جھٹلائی نہیں جا سکتی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں نادیدہ قوتوں کو ہمیشہ کے لئے شکست دیں گے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقاریر کو سنسر کرنے سے بات ختم ہو گی بلکہ بات تو ضرور ہو گی کیونکہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت جھٹلائی نہیں جا سکتی ۔

۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات