فنی تعلیم کی فراہمی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،تعلیم بلیغ الرحمان

جمعرات 3 مئی 2018 15:03

فنی تعلیم کی فراہمی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،تعلیم بلیغ الرحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ فنی تعلیم کی فراہمی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں رواں سال ایک لاکھ نوجوانوں کو فنی اور تکنیکی تربیت دی گئی او بچوں کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سکول بنائے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں انٹرنیشنل ٹیکنیکل کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں میں تین گنا کمی آئی ہے اور فنی تعلیم کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستن سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا اور روزانہ دہشتگردی کے واقعات ہوتے تو ملک کے مختلف حصوں میں سکول تباہ ہوتے موجودہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لائی گئی اور ملک میں امن وامان قائم کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت قربانیاں دی ہیں ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار نیشنل سکلز حکمت عملی اپنائی گئی اور وزیراعظم یوتھ سکل کے تحت پچیس ہزار نوجوانوں کو تربیت دی گئی اور رواں سال ایک لاکھ نوجوانوں کو فنی اور تکنیکی مہارت دی گی لاکھوں کی تعداد میں بچے پرائمری کے بعد سکول نہیں جاتے سکول نہ جانے والے بچوں کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سکول بنائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :