پاکستان کی سا لمیت پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کر یں گے‘ایس ایم قاسم خان لنگاہ

انسا نیت کے ناطے بلا تفریق مل جل کر رہنا چاہیے ،ہم پاکستان کیلئے کسی قر با نی سے دریغ نہیں کر یں

جمعرات 3 مئی 2018 15:40

ْاوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) آل پاکستان لنگاہ اتحاد کے مر کزی چیئر مین ایس ایم قاسم خان لنگاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت پر ہم کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کر یں گے ہم ملک میں مختلف جگہ پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔اِ ن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ میں آل پاکستان لنگاہ اتحاد کے مر کزی کنو نشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایل آئی پاکستان کا مقصد ملک میں مو جود لنگا ہ براداری کا ایک صف میں اکھٹا کر نا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہمارا مقصد آپس میں بھائی چا رہ اور اخوت پیدا کر نا ہے انسا نیت کے ناطے بلا تفریق مل جل کر رہنا ہے ہم ملک ِ پاکستان کے لیے کسی قر با نی سے دریغ نہیں کر یں گے ہمارے آبا واجداد نی1445 میں ملتان آئے اور انسا نیت کی خدمت کر نا شروع کر دی اور آج لنگاہ قبیلہ پورے پاکستان میں مختلف انداز میں ملک کی خدمت کر رہا ہے اس وقت لنگاہ برادری پورے پاکستان میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پنجاب میں 25لاکھ خاندان مختلف ا ضلا ع میں مقیم ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر احمد علی تبسم خان لنگاہ اور معروف زمیندار ظہور حسین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ لنگاہ قبیلہ نے ملک کی ترقی اور خو شحالی میں اہم کر دار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم غریب بچیوں کی اجتماعی شادی بھی کر تے ہیں آل پاکستان لنگاہ اتحاد اوکاڑہ نے پیاسے انسان کو پانی پلانے کا کام کیا ہے اس موقع پر مرکزی چیئرمین ایس ۔ایم قاسم خان لنگاہ نے ضلع اوکاڑہ کی تظیم کا اعلان کیا جس کے مطابق چیئر مین سعید اشرف خان لنگاہ ،ضلعی صدر احمد علی تبسم خان لنگاہ ،جنرل سیکریٹری محمد لیاقت امین خان لنگا، فنانس سیکرٹری جاوید اقبال خان لنگاہ اور محمد طارق خان لنگاہ کویوتھ صدر نامزد کر دیا