اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑکرامریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مئی 2018 16:18

اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑکرامریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2018ء) : اداکارہ میرا نے مستقل طور پرپاکستان چھوڑنے کا فیصلہ  کرلیا ہے،آئندہ چند روز میں امریکہ منتقل ہوجاؤں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑ کر مستقل طور امریکہ میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میرا کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مستقل طور پرامریکہ منتقل ہوجاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس امریکہ اور کینیڈا کا گرین کارڈ بھی موجود ہے۔ تاہم پاکستان چھوڑکرامریکہ منتقل ہونے کی وجوہات جلد ہی اپنے چاہنے والوں کو بتاؤں گی۔