دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن (کل) منایاجائیگا

جمعرات 3 مئی 2018 17:56

عارفوالا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن کل 4 مئی بروز جمعة المبارک کو منایاجائے گا،اس دن کی مناسبت سے عارفوالاسمیت ملک بھر میں مختلف اداروںکے زیراہتمام پروگرامز ،کانفرنسزاور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جن سے مقررین پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹر ز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت اور فائر فائٹنگ کے بارے میں شعور اجاگر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :