پولیس کا کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزم گرفتار مقدمہ درج

جمعرات 3 مئی 2018 18:31

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پولیس کا کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے شکیل آفتاب اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی محمد فیاض ولد غلام سرور سکنہ جمال پور تحصیل حاصل پور ضلع بہاولپور جو کہ مکان ازان آصف محمود ولد سخی محمد قوم بھٹی سکنہ ڈہوک پڈھال تحصیل دینہ میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر ہے ہر دو کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں اندراج کروایا ہے ۔جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :