افغان فوجی وفد کی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت سکیورٹی صورتحال پر بات چیت پاک افغان بارڈر مینیجمنٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

جمعرات 3 مئی 2018 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) افغان فوجی وفد نے جمعرات کو کمانڈر سدرن کمانڈ کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی،،ملاقات میں اس بات پرزوردیا گیا کہ باہمی تعاون سے ہی امن و امان کی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجی وفد نے سدرن کمانڈ کوئٹہ میں کمانڈر سسٹم کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی،،،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی،،،پاک افغان بارڈر مینیجمنٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،،وفد کی قیادت افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل امام نذرکر رہے تھے،،،میٹنگ کے دوران اس بات پر زوردیا گیا کہ باہمی تعاون سے ہی امن و امان کی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔