سندھ ویلفیئر بورڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن،ملزمان کی جانب سے دائر پلی بارگین کی درخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت

جمعرات 3 مئی 2018 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ویلفیئر بورڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت پر نیب حکام کو ملزمان کی جانب سے دائر پلی بارگین کی درخواست پر جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دے دی۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ نے سندھ ویلفیئر بورڈ میں بڑے پیمانے ہر کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔۔عدالت کے روبرو کیس میں نامزر سابق سیکرٹری لیبر ناصر حیات، علی شیر میرانی اور زبیر موتی والا سمیت دیگر پیش ہوئے۔

عدالت کو نیب حکام نے آگاہ کیا کہ کیس میں نامزد تین ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست دے دی گئی ہے۔ ملزمان کی جانب سے دائر پلی بارگین کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی گئی ،چیئرمین نیب کی منظوری کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے چیئرمین نیب کی منظوری تک عدالت سے مہلت دینے کی استدعا کی۔عدالت نے نیب حکام کو ایک بار پھر پلی بارگین کی درخواست پر جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ 3 ہفتوں کے اندر اندر جواب داخل کرایا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 2 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان پر گڈاپ ٹاون کے علاقے میں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی 28 ایکڑزمین کو غیرقانونی الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔