16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 6 مئی سے کراچی جمخانہ میں شروع ہوگی

چمپئن شپ 12 مئی تک جاری رہے گی ،ْ ڈائریکٹر محمد خالد رحمانی کی گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 20:23

16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 6 مئی سے کراچی جمخانہ میں شروع ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن اور کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 6 مئی سے کراچی جمخانہ میں شروع ہوگی۔ ایونٹ کے ڈائریکٹر محمدخالد رحمانی نے بتایا کہ چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، انڈر- 9، انڈر- 11، انڈر- 13، انڈر -15 اور انڈر -17 شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے نام کا اندراج (آج) جمعہ تک کرواسکتے ہیں۔ چمپئن شپ 12 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعید حئی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر جبکہ گلزار فروز، مشتاق احمد اور خالد شمسی نائب صدور ہوں گے، اسی طرح محمد خالد رحمانی ریفری و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، فرحہ ریاض ایسوسی ایٹ سیکرٹری، سرور حسین میڈیا منیجر اور دیگر ممبران میں قدوسہ راجہ، رئیسہ اشفاق، عشرت زہرہ، نادیہ رزاق اور ریحان اسلم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :