ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور فیڈریشنوں سے تجاویز مانگ لی، ترجمان سپورٹس بورڈ

جمعرات 3 مئی 2018 20:46

ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور کھیلوں کی فیڈریشنوں سے تجاویز مانگ لی، گذشتہ روز ملک میں کھیلوں کے نظام کو بہتربنانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایک خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد نے کی، اجلاس میں کھیلوں کی بہتری کے لئے مختلف فیڈریشنز کے نمائندوں تجاویز دی،اجلاس میں روواں سال 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشاء میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ لگانے کے اخراجات اور کھیلوں تیار ی کے حوالے سے بھی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس فیڈریشنوں سے تجاویز مانگی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ، فیڈریشنز اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے درمیاں رابطہ رکھنابہت ضروری ہے، اعظم ڈار نے مزید بتایا کہ اجلاس میں طے پایا گیا کہ حکومت کی طرف سے فیڈریشنز کو دی جانے سالانہ گرانٹ کا آڈٹ اے جی پی آر سے کروایا جائے گا، اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود چوہدری، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان اور صدر مدثر آرائیں، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخرعلی شاہ، پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خاور حیات، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ارشد ستار، پاکستان روئنگ فیڈریشن کے صدر رضوان الحق اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصوراحمد نے شرکت کی، انہوں نے مزید کہاکہ دیگر فیڈریشنون کے نمائندوں سے آج جمعہ کو اور 7مئی کو ملاقات کی جائے گی جس میں کھیلوں کی بہتری کے لئے تجاویز لی جائیں گی،

متعلقہ عنوان :