کوئٹہ، مختلف حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ، بچی خواتین سمیت 11 زخمی

جمعرات 3 مئی 2018 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان مختلف حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور بچی خواتین سمیت 11 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سملی سے ایک خاتون کی لاش ملی جس کو گلہ گھونٹ کر مارا گیا لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کی شناخت مسماة( الف) کے نام سے کی گئی تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو گی اسی طرح بلوچستان کے علاقے حب میں کوسٹل ہائی وے روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں عاشق علی جاں بحق جبکہ دو افراد محمد شریف اور بابو زخمی ہو گیا اسی طرح کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر تیز رفتار رکشہ الٹنے کے نتیجے میں رکشے میں سوار بچی سمیت پانچ خواتین زخمی ہو گئی اس کے علاوہ آر ڈی 238 میں جھگڑے کے دوران ایک سریاب کسٹم کے علاقے میں2 اور کچلاک کے علاقے تور ناصر پھاٹک پر حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔