سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس میںدو گنا اضانے کو مسترد کر دیا

پٹرولیم لیوی میں 30 فیصد اضافے کو تجویز کی منظوری تمبا کو کا شت کرنیوالے کسانوںپر 10روپے فی کلو عائد ٹیکس کو بھی ختم اور سیگریٹ ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظو ر

جمعرات 3 مئی 2018 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس میںدو گنا اضانے کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں 30 فیصد اضافے کو تجویز کی منظوری دے دی جبکہ تمبا کو کا شت کرنے والے کسانوںپر 10روپے فی کلو عائد ٹیکس کو بھی ختم کر نے اور سیگریٹ ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور کر لی ۔

کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئر مین کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میںمنعقد ہوا اجلاس میںکمیٹی اراکین نے حکومت کی جانب سے ٹیکس واپس نہ لینے اور پٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی جانب سے لیوی 10 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کرنے کی تشویش کا اظہار کیا کمیٹی نے نان رجسٹرڈ ریٹیلر کو اشیاء فروخت کرنے پر ٹیکس 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کرنے کی مخالفت کر دی جس پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ 99 فیصد ریٹیلر تو ٹیکس ادا کرنے والوں کی سر فہرست میںشامل ہی نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

تو فیکٹری کے مالکان اور مینو فیکچرز اپنی اشیاء کہاں بیچیں گے ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بنایا کہ ٹیکس میں ایسے ٹیکس دہندگان جو باقاعدہ سے ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کا تین سال میںایک مرتبہ آڈٹ ہوگا۔ پہلے ان افراد کا ہر سال آڈٹ ہوتا تھا۔ سٹیشنری پر ٹیکس صفر کر دیا گیا ہے۔ اور قرآن پاک کی پرنٹنگ اور چھپائی کے لئے امپورٹ کی گئی اشیاء پر بھی ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے جبکہ ایگر کلچر رپ ڈیوٹی 7 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے اورفرٹیلائزر کھاد یوریا ڈی اے پی اور دیگر اشیاء پر ڈیوٹی 3 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دی گئی کمیٹی نے کراچی شپ یارڈ بنانے والی اشیاء مشینری ودیگر میٹریل کو ٹیکس فری کر نے کی تجویز بھی منظور کر لی ہے ۔

کمیٹی نے فاٹا ڈپولیمنٹ کے نام پر حاصل کی کیے جانے والے سپر ٹیکس کی بھی شدید مخالفت کی کمیٹی نے کہا ہے کہ فاٹا میں ضرب عضب ختم ہو چکا ہے اور لوگ اپنے گھروں میںبھی چلے گئے ہیں لیکن سپر ٹیکس کی مد میں سے لئے جا رہے ہیں جس کو ختم کرنا چاہئے کمیٹی نے ٹیکس کو 2021 میں ختم کرنے کے بجائے 2020 تک ختم کرنے کی تجویز کی منظوری دی جبکہ کمیٹی نے ایمنسٹی سکیم کے تحت ایک ملین روپے بغیر ٹیکس پاکستان میں لانے کی رقم کو بڑھانے کی بھی تجویز دی اور رقم کو بڑھا کر 150,000 ڈالر کر دیا گیا تا کہ اسی سے زیادہ رہ کر لوگ کو فائدہ پہنچ سکیں فیٹیلائزر کے لئے این این جی پر ٹیکس کی ڈیوٹی 5 فیصد کر دی گئی ہے 12 فیصد اسی طرح این این جی کی امپورٹ ڈیوٹی بھی 17 فیصد کم کر کے 12 فیصد کر نے کی تجویز پیش کی گئی کمیٹی نے ٹیکس جمع کروانے والوں کے لئے وقت 90 دن میں بڑھا کر 120 دن کر دیا ہے۔

کمیٹی میں حکومت کی جانب سے نئے بجٹ میں ٹیکسوں پر عمل درآمد کرنے کی لئے یکم جولائی سے تاریخ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ اور کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو پھر ذخیرہ فائدہ اٹھائیں گے ایف بی آر حکام نے کہا کہ جس دن فنانس بل کا اعلان ہو گا اس دن ہی نئے ٹیکسوں کا اطلاق شروع ہو جائے گا ورنہ بہت زیادہ بے ضابطگیاں پیدا ہو جائیں گی۔