صومالیہ میں بین الاقوامی ریڈ کراس کی جرمن خاتون کارکن کا اغواء

اپنی کارکن کے اغوا پر گہری تشویش ، رہائی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں،ریڈ کراس کا بیان

جمعرات 3 مئی 2018 23:02

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی ایک جرمن خاتون کارکن کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ریڈ کراس نے کہا کہ اسے اپنی اس کارکن کے اغوا پر گہری تشویش ہے اور اس کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ صومالیہ میں غیر ملکیوں کے اغوا کے واقعات بار بار دیکھنے میں آتے ہیں۔ کئی واقعات میں ایسے جرائم کی وجوہات غربت، بھوک اور فعال ریاستی ڈھانچے کی عدم موجودگی ہوتی ہیں جبکہ اس افریقی ملک میں الشباب نامی دہشت گرد تنظیم بھی بہت فعال ہے۔