ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ضلع جنوبی کا تفصیلی دورہ، کنٹینرز میں اضافے کیلئے چائنیز کنٹریکٹرز کو ہدایت

جمعرات 3 مئی 2018 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں تجاوزات سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ایمپریس مارکیٹ،لنک روڈزشاہراہ لیاقت، جہانگیر پارک کے اطراف اوردیگر ملحقہ علاقوں میںتجاوزات کی بھرمار کے باعث صفائی کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ڈسٹ بن اٹھانے کے لئے گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہے انہوں نے موقع پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ضلع جنوبی خالد ہاشمی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصودحسین کو ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں کو تجاوزات ہٹانے کے لئے خط بھیجیں اور فوری عملدارآمد کے لئے رابطہ کریں۔

دریں اثناء جوڈیشل واٹر کمیشن کی ہدایت پرچائنیز کنٹریکٹر کوضلع جنوبی کی مختلف پوائنٹس سے ملبہ نہ اٹھانے پر نوٹس دینے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی بورڈ نے چائنیز کنٹریکٹرزکے ہمراہ ضلع جنوبی ایمپریس مارکیٹ،لنک روڈز شاہراہ لیاقت، جہانگیر پارک و ملحقہ علاقوں میںصفائی کی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے چائنیز کنٹریکٹر کو چھوٹے ڈسٹ بن تبدیل کرکے بڑے ڈسٹ بن رکھنے کی ہدایت کی جبکہ ڈسٹ بن میں مزید اضافے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجارتی علاقہ ہے یہاں کچرا زیادہ پیدا ہوتا ہے لہذا ڈسٹ بن کی تعداد بڑھانے اور بڑے کنٹینرز رکھنے سے صفائی کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا۔

انہوں نے چائنیز کنٹریکٹرز کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہاں دو ٹائم یعنی صبح و شام صفائی اور کچرا اٹھانے کے امور انجام دئیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :