ایران 11ستمبر حملوں کے متاثرہ خاندانوں کو6 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے،امریکی وفاقی عدالت

ایرانی مرکزی بنک دہشت گردوں کے امریکا پر طیارہ حملوں میں معاونت کار ہے،ایرانی امدادنائن الیون حملوں کا باعث بنی

جمعرات 3 مئی 2018 23:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) امریکی وفاقی عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایران 11ستمبر حملوں کے متاثرہ خاندانوں کو6 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے،ایرانیمرکزی بنک دہشت گردوں کے امریکا پر طیارہ حملوں میں معاونت کار ہے،ایران کی امداد ہی نائن الیون حملوں کا باعث بنی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقامریکا میں وفاقی عدالت نے حکم دیاہے کہ ایران گیارہ ستمبر حملوں کے متاثرہ خاندانوں کو6 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

جج نے قرار دیا کہ ایران کے مختلف ادارے ان حملوں میں بالواسطہ ملوث ہونے کے الزام میں قابل مواخذہ تھے۔امریکی ٹی وی کے مطابق وفاقی جج بی ڈینیلز نے قرار دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، سپاہ پاسداران انقلاب اور ایرا ن کا مرکزی بنک دہشت گردوں کے امریکا پر طیارہ حملوں میں معاونت کے قصور وار ہیں۔

(جاری ہے)

جج کے مطابق حملوں میں کم سے کم تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

عدالت میں مقدمہ دائر کرنے والے متاثرہ خاندانوں کے ایک وکیل رابرٹ ہائفیل نے کہا کہ وفاقی عدالت کو ایران کی جانب سے القاعدہ کو مہیا کی گئی مالی امداد کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں اور اس کی یہ امداد ہی القاعدہ کے نائن الیون حملوں کا ایک سبب بنی تھی۔وفاقی جج نے ایران کو حکم دیا کہ وہ ہر متاثرہ ماں باپ کو 85 لاکھ ڈالرز ، ہر متاثرہ خاوند یا بیوی کو ایک کروڑ25 لاکھ ڈالرز ، باپ یا ماں محروم ہوجانے والے ہر بچے کو 85 لاکھ ڈالرز اور ہر متاثرہ بہن یا بھائی کو 42.5 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کرے۔