محکمہ ہیلتھ کئیر کی اکلوتی پی سی آر لیب میں 65ہزار سے زائد نمونوں کی رپورٹس کی عدم فراہمی

پی ٹی آئی نے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

جمعرات 3 مئی 2018 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی اکلوتی پی سی آر لیب میں 65 ہزار سے زائد نمونوں کی رپورٹس کئی ماہ گزرنے کے باوجود نہ آ سکیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کے مریض انتظار کی سولی پر لٹک گئی نمونے خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے تفصیلات کی مطابق محکمہ پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے لیبارٹری ٹیسٹوں کا سلسلہ سنٹرلائزڈ کی گیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر سے لاکھوں مریضوں کے ہیپاٹائٹس نمونے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے جن میں سے 65 ہزار کی رپورٹس آج تک نہیں مل سکیں جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ علاج معالجہ میں تاخیر ہونے کی وجہ سے مرض بھی دن بدن بڑھ رہا ہے۔