بگٹی کالونی سوئی اور دیگر مقامات پر پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

جمعرات 3 مئی 2018 23:53

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) بگٹی کالونی سوئی اور دیگر مقامات پر پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے تفصیلات کے مطابق سوئی کے مختلف علاقوں بگٹی کالونی نواب دین کالونی چاکر خان کالونی محمد کالونی ڈوڈوانی پل روشن کالونی کے رہائیشوں نے پانی کی عدم دستیابی پر ائیر پورٹ روڈ سے بگٹی کالونی چوک تک چار مختلف مکامات پر ٹاِئر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں جس کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے پی پی ایل اور ضلعی انتظامیہ کے خلا ف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پی پی ایل کمپنی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر مظاہرین نے پی پی ایل کمپنی کے مقامی لوگوں کے ساتھ نارواسلوک کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ گیس کمپنی اور مقامی حکومتیں سوئی کے باشندوں کو پانی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں اور اس شدید گرمی میں وہ اور ان کے بچے پانی کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات سے دو چار ہیں لہذا جب تک انہیں پانی نہیں دیا جاتا وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے انھوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی جبکہ رات گئے مظاہرین سے مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگی جبکہ ایف سی سوئی رایفل کی ریسکیو ٹیموں نے رات بھر مختلف کالونیوں میں بوزر کے زریعے لوگوں میں پانی تقسیم کرتے رہے۔