یمنی فوج نے مغربی ساحل کے اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرالئے

جمعہ 4 مئی 2018 10:20

صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) یمن کی فوج نے مغربی ساحلی محاذ اور تعز گورنری میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں کئی اہم تزویراتی اہمیت کے حامل مقامات کو آزاد کروا لیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق باغیوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں مغربی البرح اور اس کے اطراف کے مقامات شامل ہیں۔ سرکاری فوج نے تعز کا کئی ماہ سے جاری محاصرہ توڑ کر شہر کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تعز میں باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں یمن کے مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کے صاحبزادے بریگیڈیئر طارق محمد صالح بھی پیش پیش ہیں۔ اس کے علاوہ عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل ہے۔ یمن کی فوج نے گھمسان کی جنگ کے بعد مغربی ساحلی علاقے کے السود ٹیلوں، الخزان الابیض، الشبکہ اور السنترال جیسے مقامات کو باغیوں سے آزاد کرالیا۔لڑائی میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :