سعودی عرب، مختلف علاقوں چھاپے، 155خلاف ورزیاں ریکارڈ

جمعہ 4 مئی 2018 10:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے ماتحت مکاتب العمل نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 150اداروں میں 155خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے ماتحت مکاتب العمل نے الخرج ، الافلاج ،وادی الدواسر ، الزلفی، الغاط ، المجمعہ، عفیف ،شقراء، المزاحمیہ، الدوادمی، السلیل، حوطہ بنی تمیم اور سدیر میں اچانک چھاپے مار کر محنت قوانین کی 155خلاف ورزیاںخلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جبکہ 19 کو حراست میں لے لیا ہے۔

الدریہ کے شادی گھر میں محنت قوانین کی 33، 36، 38اور 39ویں دفعات کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ ریاض ریجن میں وزارت کے ڈائریکٹر جنرل احمد المطوع نے مقامی شہریوں سے کہا کہ وہ قوانین محنت کی خلاف ورزی کے خاتمے میں وزارت محنت سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :