90 فیصد پاکستانیوں کو بینکاری کی خدمات تک رسائی حاصل نہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

جمعہ 4 مئی 2018 11:00

90 فیصد پاکستانیوں کو بینکاری کی خدمات تک رسائی حاصل نہیں، ایشیائی ترقیاتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے مطابق 90 فیصد پاکستانیوں کو بینکاری کی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ ’’ڈویلپمنٹ ایفیکٹیونس ریویو 2017ء‘‘ کے مطابق خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں افغانستان اور پاکستان کی تقریباً 90 فیصد آبادی بینکنگ کی سہولیات سے استفادہ نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کے خطے میں خواتین کی حراسگی کی شرح کم ہو رہی ہے اور پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور کے آغاز سے اس میں مزید کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اے ڈی بی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء اور بالخصوص افغانستان اور پاکستان میں بینکاری کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ افراد کو بینکاری کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :