سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام تحصیلداروں اور پٹواریوں کیلئے قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے حوالہ سے ورکشاپ

جمعہ 4 مئی 2018 12:04

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع ہری پور کے تحصیلداروں اور پٹواریوں کیلئے معاشرہ کی بہتر خدمت، مثبت طرز عمل اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے حوالہ سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ مال سے تعلق رکھنے والے تقریبا 60 افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع ہری پور کے ڈپٹی کمشنر فیاض علی شاہ بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں افسران کو مختلف سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سپیکم ڈاکٹر مہیمن نے کہا کہ چند افراد کے غلط رویہ کی وجہ سے پورا محکمہ مال بدنام ہوتا ہے، محکمہ مال میں بھی اچھے افسران کام کرتے ہیں اور ان میں ہر قسم کی صلاحیت موجود ہے۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ درست سمت میں پیشہ وارانہ انداز میں محکمہ مال کے افسران کی تربیت کا اہتمام کیا جائے۔ اس سلسلہ کی اگلی ورکشاپ جلد ہی منعقد کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر فیاض علی شاہ نے اس کوشش کو بہت سراہا اور اسے محکمہ مال کے افسران کی قائدانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کی نمو میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ اس موقع پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :