امریکا معاہدے سے باہرہوا تو عالمی طاقتوں سے سمجھوتہ ختم کردیں گے،ایران

ْایران عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے پر دوبارہ گفت و شنید نہیں کرے گا،وزیرخارجہ

جمعہ 4 مئی 2018 12:26

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے جوہری معاہدے کو توڑا تو ایران بھی اس کی پاسداری نہیں کرے گا۔ اس کے بعد ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے پر دوبارہ گفت و شنید نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے یوٹیوب پر بیان میں کہا گیا کہ ہم نہ تو اپنی سیکیورٹی بیرونی ٹھیکے پر دیں گے اور نہ ہی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کریں گے اور نہ ہی اس معاہدے میں کسی چیز کا اضافہ کریں گے جس پر ہم پہلے سے ہی نیک نیتی سے عمل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :