ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ضلع جنوبی کا دورہ

جمعہ 4 مئی 2018 12:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں تجاوزات سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،کچرے کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے ڈسٹ بن کی تعداد بڑھائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی بورڈ نے چائنیز کنٹریکٹرزکے ہمراہ ضلع جنوبی ایمپریس مارکیٹ،لنک روڈز شاہراہ لیاقت، جہانگیر پارک و ملحقہ علاقوں میںصفائی کی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ،لنک روڈزشاہراہ لیاقت، جہانگیر پارک کے اطراف اوردیگر ملحقہ علاقوں میںتجاوزات کی بھرمار کے باعث صفائی کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ڈسٹ بن اٹھانے سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے چائنیز کنٹریکٹر کو چھوٹے ڈسٹ بن تبدیل کرکے بڑے ڈسٹ بن رکھنے کی ہدایت کی جبکہ ڈسٹ بن میں مزید اضافے کا بھی کہا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی علاقہ میں کچرا زیادہ پیدا ہوتا ہے لہذا ڈسٹ بن کی تعداد بڑھانے اور بڑے کنٹینرز رکھنے سے صفائی کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا۔انہوں نے چائنیز کنٹریکٹرز کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صبح و شام صفائی اور کچرا اٹھانے کے امور انجام دئیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :