سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں صحت کے پانچ منصوبے پیش کئے،

فیصل آباد میں ریجنل بلڈ سنٹرکا قیام اور لاہور میں میو ہسپتال اور جنرل ہسپتال کے بلڈ یونٹس کی توسیع کا منصوبہ لاگت 49کروڑ 28لاکھ 36ہزار روپے آئے گی

جمعہ 4 مئی 2018 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) موجودہ حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے جس کی بدولت چاروں صوبوں سمیت قبائلی علاقہ جات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں مختلف صحت کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ حکومت نے ویژن 2025ء کے تحت صحت کی سہولیات کے حوالے سے ایک مربوط منصوبہ بندی کی ہے جس سے ملک کے ہر شہری کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں صحت کے پانچ منصوبے پیش کئے گئے جس میں پہلا منصوبہ فیصل آباد میں ریجنل بلڈ سنٹرکا قیام اور لاہور میں قائم میو ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں واقع بلڈ یونٹس کی توسیع کے لئے پیش کیا گیا جس کی کل لاگت 49کروڑ 28لاکھ 36ہزار روپے مختص کی گئی جس کو اجلاس نے منظور کرلیا۔ دوسرا منصوبہ افغان پیکچ کے تحت افغانستان میں تین ہسپتالوں کے میڈیکل اوزاروں اور دیگر اشیاء کی خریداری شامل ہے جس کے لئے 2 ارب ایک کروڑ 5 لاکھ 4ہزار روپے کی لاگت آئے گی جسے اجلاس میں منظور کرلیا۔ تیسرا منصوبہ سکردو میں سیف بلڈ ٹرانسفیوژن کے مرکز کا قیام ہے جس پر 9کروڑ 48لاکھ 66 ہزار روپے کی لاگت آئے گی جسے اجلاس نے منظور کرلیا۔

متعلقہ عنوان :