داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی زندہ ہیں، قریبی ساتھی کا انکشاف

جمعہ مئی 13:00

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی زندہ ہیں، قریبی ساتھی کا انکشاف
بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات کی مرکزی عدالت نے داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ایک قریبی ساتھی کے اعتراف کا اندراج کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق کونسل کے ترجمان بیرسٹر عبدالستار بیرقدار نے بتایا کہ داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے اس ملزم کا دعوی ہے کہ وہ گزشتہ جولائی تک ابوبکرالبغدادی کے ساتھ مسلسل اور براہ راست ملاقاتیں کرتا رہا۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپنے اعتراف میں بتایا کہ اس نے داعش کی نگرانی کرنے والی جنرل کمیٹی کے رکن سمیت کئی عہدوں پر کام کیا۔ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ملزم کی گرفتاری ترکی میں عمل میں آئی اور اس میں عراقی انٹیلی جنس اور ترک سکیورٹی اداروں کی کوششیں شامل رہیں۔۔داعش کے سربراہ البغدادی کے حالیہ مقام کے بارے میں متضاد معلومات ہیں۔ امریکی ماہرین اور انٹیلی جنس نے خبردار کیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش پر عسکری طور سے قابو پانے کے باوجود تنظیم اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :