سنجے دت کا نرگس دت کی 37ویں برسی پر جذباتی پوسٹ جاری

جمعہ 4 مئی 2018 14:39

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے اپنی والدہ ماضی کی معروف اداکارہ نرگس دت کی 37ویں برسی کے موقع پر جذباتی پوسٹ میں کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں آپ کی وجہ سے ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت نے والدہ نرگس دت کی 37 ویں برسی کے موقع پر ان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میں آج جو کچھ بھی ہوں آپ کی وجہ سے ہوں۔ اداکار سنجے دت فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون عالیہ بھٹ اور ’’تور باز‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :