فنگر پرنٹس لینے با رے با ضا بطہ آ گا ہ نہیں کیا گیا ،

شرط کو ختم کرنے کیلئے سعودی حکام سے رابطے کیے جارہے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے خوش نصیب پاکستانیوں کیلئے بہترین انتطامات کئے جائیں گے، درپیش مشکلات کو موقع پر حل کیا جائے گا ،حج، عمرہ اور نظام صلواة ایکٹ کا ڈرافٹ تیار کرکے وزارت قانون کو بھجوایا جا چکا ، پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز میں کوٹہ منصفانہ طریقے سے تقسیم کیا جائے گا،سردار یوسف

جمعہ 4 مئی 2018 15:45

فنگر پرنٹس لینے با رے با ضا بطہ آ گا ہ نہیں کیا گیا ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے پاکستانی عازمین حج سے فنگر پرنٹس لینے کے بارے میں وزارت مذہبی امور کو باضابطہ طور پر اگاہ نہیں کیا گیا ہے اس شرط کو ختم کرنے کیلئے سعودی حکام سے رابطے کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال کی طرح امسال بھی سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے خوش نصیب پاکستانیوں کیلئے بہترین انتطامات کئے جائیں گے اور ان کو درپیش تمام مشکلات کو موقع پر حل کیا جائے گا سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کیلئے بہترین رہائش گاہوں ،ٹرانسپورٹ اور کھانوں کیلئے سعودی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے ،حج اور عمرہ اور نظام صلواة ایکٹ کا ڈرافٹ تیار کرکے وزارت قانون کو بھجوایا جا چکا ہے پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز میں کوٹہ منصفانہ طریقے سے تقسیم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے حج قرعہ اندازی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات اور سیکرٹری مذہبی امور بھی موجود تھے وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کامیابی کے ساتھ مسلسل چھٹی حج پالیسی پیش کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ جس طرح گذشتہ 5سالوں کے دوران سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں امسال اس سے بڑھ کر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوںنے کہاکہ سرکاری حج سکیم کے تحت جانے عازمین کیلئے بہترین رہائش گاہوں ،ٹرانسپورٹ اور کھانوں کے حصول کیلئے سعودی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ حج اپریشن شروع ہونے سے قبل ہی تمام تر انتطامات مکمل کر لئے جائیں گے انہوںنے کہاکہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے پاکستانیوں کو حج کے دوران پیش آنے والی مشکلات مناسک حج کی ادائیگی کیلئے بھرپور طریقے سے تیار کیا جارہا ہے اور تربیتی ورکشاپوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ ٹور اپریٹرز کو وزارت کے دائرہ اختیار میں لانے کیلئے حج اینڈ عمرہ ایکٹ کا ڈرافٹ تیار کرکے وزارت قانون کو بھجوایا جا چکا ہے اسی طرح وفاقی دارلحکومت میں یکساں نظام صلواة کے نفاذ کیلئے بھی ڈرافٹ وزارت قانون کو بھجوایا گیا ہے انہوںنے کہاکہ سعودی حکومت نے حجاج کرام کے فنگر پرنٹس لینے کا عمل تجرباتی طور پر شروع کیا ہے تاہم اس سلسلے میں باضابطہ طور پر وزارت مذہبی امور کو اگاہ نہیں کیاگیا ہے انہوںنے کہاکہ فنگر پرنٹس کا طریقہ دیگر کئی ممالک میں بھی رائج ہے تاہم وزارت نے اس شرط کو ختم کرنے کیلئے وزارت خارجہ کے زریعے سعودی حکام سے رابطے کئے ہیں انہوںنے کہاکہ 2016میں وزارت مذہبی امور کے حج ونگ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بہترین حج انتظامات پر 4مہینوں کا اعزازیہ دیا گیا تھا اور امسال ایک مہینے کا اعزازیہ دیا جائے گا ۔

۔۔۔۔ ۔۔اعجاز خان