کاشت کار با غات والی زمینوںمیں ہلدی کا شت کرکے اضافی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ، زرعی ماہرین

جمعہ 4 مئی 2018 16:02

سلانوالی۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ باغات والی زمینوںمیں ہلدی کا شت کر کے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے لحاظ کا شت کار باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کی کاشت کا عمل شروع کرلیں تا کہ انہیں زیاد ہ مالی فوائد حاصل ہوسکیں ہلدی کی کا شت کے لیے زمین میں 3سے 4 مرتبہ ہل چلا کر سہاگا دیتے ہو ئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلینا چاہیے تاہم اگر روٹا ویٹر کی سہولت دستیاب ہو تو ایک دفعہ روٹاو یٹر چلا کر بیج کا اگائو کئی گنابہتر بنایا جاسکتا ہے ماہرین نے مزید بتایا کہ بعض کا شت کارفصلات کی کا شت کے وقت بیجوں کی شرح کو مدنظر نہیں رکھتے جس کے باعث فصلات کی پیداوار میں کمی واقعہ ہوتی ہے لحاظہ کا شت کا ر ماہرین کی مشاورت سے فی مرلہ یا فی ایکڑ کے حساب سے بیجوں کی مقررہ مقدار ڈالنے کا عمل بھی یقینی بنائیں تاکہ ان کو زیادہ فصل حاصل ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :