ْ پاکستان روس میں منعقد ہونے والے’’فیفا‘‘ عالمی کپ 2018ء کیلئے فٹ بال ’’ ٹیلی سٹار 18‘‘ فر اہم کرے گا،

فٹ بال کی پاکستانی برآمدات میں 10فیصد اضافہ، رواں مالی سال کے دس ماہ میں 122ملین ڈالرز مالیت کے فٹ بالز برآمد کئے،وزارت تجارت

جمعہ 4 مئی 2018 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان اس سال موسم گرما میں روس میں منعقد ہونے والے ’’فیفا‘‘ عالمی کپ 2018ء میں استعمال ہونے والے فٹ بال فر اہم کرے گا، وزارت تجارت نے فٹ بال کے عالمی کپ 2018ء میں استعمال ہونے والے آفیشل فٹ بالز ٹیل سٹار اور ایمرجنگ پاکستان بارے یہاں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ۔سیالکوٹ کی ’’ فارورڈ سپورٹس{{{‘‘ نامی فرم ٹیلی سٹار 18نامی فٹ بال فراہم کر رہی ہے جبکہ اسی فرم نے 2014ء کے اس فیفا عالمی کب 2014کے لئے بھی آفیشل فٹ بالز فراہم کئے تھے جو کہ برازیل میں منعقد ہوا تھا۔

پاکستان سالانہ تقریباً4کروڑ فٹ بالز برآمد کرتا ہے۔ 2017-18 میں پاکستان دس ماہ میں 122 ملین ڈالرز مالیتی فٹ بالز برآمد کئے جو کہ 2016-17کی برآمد سے دس فیصد زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری تجارت نے تقریب کے شرکاء کو وزارت تجارت کے ابھرتا پاکستان ، شروعات کے تصور اور عمل درآمد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ و زیر اعظم پاکستان نے 9 نومبر 2017ء میں’’ ایکسپو پاکستان ‘‘ میں ’’ ابھرتا پاکستان ، شروعات کی رونمائی کی تھی اور اس موقع پرکراچی میں85 ممالک سے تعلق رکھنے والے 700 غیر ملکی مندوبین بھی موجود تھے ۔

انہوں نے حاضرین کو کسی بھی ملک کی مثبت اور بہتر ساکھ کے مالی فوائد اور منافع کے بارے میں بتایا اور کہا کہ جس طرح برانڈ امیج کی کاروبار میں بڑی اہمیت ہوتی ہے اسی طرح عالمی سطح پر تجارت اور کاروبار میں ملک کی بھی بڑی اہمیت ہوتی ہے ،ہم پاکستان کی عالمی سطح پر کوئی منفی تاثر یا پہچان نہیں چاہتے اس لئے ہم ابھرتا پاکستان کے ذریعے پاکستان کی مثبت اور بہتر ساکھ پیدا کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزارت تجارت نے ایمرجنگ پاکستان کے برانڈ سے ملکی ساکھ بہتر بنانے کی مہم شروع کی ہے۔

سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ وزارت تجارت نمائشوں اور عالمی ایکسپوز میں پاکستانی اشیاء اور سروسز کی مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مثبت ساکھ کو بھی اجاگر کر رہی ہے ۔تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں ، ہائی کمشنرز ، پارلیمنٹیرنیز ، تجارتی تنظیموں ، ایوان ہائے صنعت و تجارت ،تجارتی ایسوسی ایشنز اور سپورٹس کی اشیاء کے برآمد کنندگان کی بڑی تعداد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔