وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوان فٹبالر منیراحمد کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا اعلان

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار کے نوجوان فٹبالر منیراحمد عرف منا کے سرکاری سطح پر علاج کا اعلان کردیا ، ڈسٹرٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو خضدار کے علیل فٹبال کی علالت کے بارے میں بتایاکہ منیراحمد خضدار کا نوجوان فٹبالر ہے اور وہ ان دونوں گردوں کے عارضہ میں مبتلا اورعلاج کی استطاعت نہیں رکھتا ہے ، جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ہدایت جاری کرتے ہوئے خضدار کے فٹبالر منیراحمد کا سرکاری سطح پر علاج کرنے کا اعلان کردیا ۔

متعلقہ عنوان :