سماہنی‘ پولیس تھانہ چوکی ان ایکشن ‘شراب کے نشہ میں دھت اشتہاری ملزم گرفتار ‘پابند سلاسل کر دیا

جمعہ 4 مئی 2018 18:12

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) پولیس تھانہ چوکی ان ایکشن ،شراب کے نشہ میں دھت اشتہاری ملزم گرفتار ،طبی ملاحظہ کے بعد پولیس تھانہ چوکی کی حوالات میں بند ،ایس ایچ او پولیس تھانہ چوکی انسپکٹرسردار سہیل یوسف نے ہمراہ اے ایس آئی افتخار حسین شاہ ،ڈی ایف سی محمد اکرم ودیگر اہلکاران جابہ سماہنی روڈ پر منشیات فروشی کے مقدمہ کے اشتہاری ملزم محمد یونس ولد محمد اکبر قوم جٹ ساکن جابہ کوشراب کے نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا ،ملزم قبل ازیں پولیس تھانہ چوکی سے منشیات فروشی کے مقدمہ میں اشتہاری ہو چکا تھا اور پولیس کو مطلوب تھا ،پولیس تھانہ چوکی نے ملزم کو طبی معائنہ کے بعد پولیس تھانہ چوکی کی حوالات میں بند کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔