وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان محکمہ سماہنی بہبود اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ کے ملازمین کو مستقل کرنے کا اپنا وعدے کو پورا کریں، راجہ حسنین نور وکی

جمعہ 4 مئی 2018 20:08

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ء راجہ حسنین نور وکی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان محکمہ سماہنی بہبود اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ کے ملازمین کو مستقل کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کریں فوری طور پر ایڈہاک کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے محکمہ سماہنی بہبود اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ میں ملازمین کی بڑی تعداد خواتین کی ہے جو باقاعدہ ٹیسٹ انٹرویو دے کر بھرتی ہوئی ہے ان کی سروس دس سال سے زائد ہو چکی ہے زیادہ ملازمین کی عمریں سروس بالائی حد کو پوری کر چکے ہیں بیوروکریسی حکومت کو ناکام کرنے کیلئے ان ملازمین کو نکالنا چاہتی ہے تا کہ حکومت انتظامیہ بحران کا شکار ہو اور عوام میں حکومت کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے احکامات صادر کر رکھے ہیں ملازمین کی مستقلی کا کیس کابینہ کے پاس ہے لیکن حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے محکمہ ملازمین کی مستقلی کے بجائے ان کو نکالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں جس میں ریاست بھر میں ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے ملازمین کے ورثاء کی طرف سے قانون ساز اسمبلی کے باہر دھرنا کی سول سوسائٹی بھرپور حمایت کر تی ہے محکمہ سماہنی بہبود اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ کی ایڈہاک کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں