آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن 2018ء کے عام انتخابات کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، ترجمان

جمعہ 4 مئی 2018 20:36

آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن ..
اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن 2018ء کے عام انتخابات کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 2018ء کے عام انتخابات کے لئے مکمل تیار ہے، آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فرض منصبی ہے۔

الیکشن کمیشن 4 مئی 2018ء کو میڈیا میں اس حوالے سے آنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ اس قسم کا بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے۔ آئین کے آرٹیکل 218 اور 220 اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 4، 5، 6، 8، 9، 10، 11 کے تحت الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے۔