نیب خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر ای او بی آئی افسران سمیت مختلف محکموں کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

جمعہ 4 مئی 2018 21:40

نیب خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر ای او بی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) نیب خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر ای او بی آئی افسران سمیت مختلف محکموں کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

نیب ریجنل بورڈ کے اجلاس میں ای او بی آئی افسران پر جعلی ملازمین کو پنشن دینے کے الزام اور مستحق ملازمین کو پنشن نہ دے کر ان کی حق تلفی کرنے پر تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کے خلاف بھی بدعنوانی پر انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :