امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہء وطالبات کو انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جمعہ مئی 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والااسکول عبداللطیف حوابائی اکیڈمی (شاہ فیصل کالونی) میں امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہء وطالبات کو انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیاگیا۔ جس میں المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب، کراچی چیمبرآف کامرس کے طلعت محمود،احسن اللهصدیقی ،عبدالقدیرشریف ودیگربھی موجودتھے۔

ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آج مہنگائی کے دورمیں غریب والدین پرائیویٹ اسکولوں کی اتنی بھاری فیسیں ادانہیں کرسکتے توالمصطفیٰ کی ترجیح یہ رہی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی پروگرام کے ذریعے غریب،،مسکین ،یتیم اور نادارطلبہ کوعلم کے زیورسے آراستہ کریں اوراسکول کا تعلیمی معیاربھی اعلیٰ رہے ،پسماندہ علاقوں میں والدین کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے اُن سے اتنی فیس لی جائے جووہ اداکرسکتے ہوں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے المصطفیٰ کے حوالے بتایاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی انسانی خدمت کے میدان میں پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پراس کا نیٹ ورک کام کررہاہے ۔جس میںتعلیم وصحت،اجتماعی شادیاں،مالی امداد،راشن کی تقسیم،یتیم بچوںوبیواؤں اوربزرگوں دیکھ بھال اور کفالت سے لے کرہرشعبہ زندگی پر اس کے اثرات نمایاں ہوتے جارہے ہیں۔انہوںنے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ انسانیت کی خدمت کوجاری رکھنے کے لئے المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے نیک کاموں میں اپناحصہ ملائیں۔ آخر میں ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب ،طلعت محمود،الیاس میمن،احسان اللهصدیقی اور عبدالقدیرشریف نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔